تھانہ بنی پولیس نے چھری کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا

ہفتہ 14 جون 2025 03:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)تھانہ بنی پولیس نے چھری کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص نے تھانہ بنی پولیس کو درخواست دی کہ مذکورہ شخص نے اس کو گلی میں سے گزرنے پر چھری کے وارکر کے زخمی کر دیا، بنی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں