گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، معمولی تلخ کلامی پر شہریوں کو زخمی کرنے والے دو افراد گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 02:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)گنجمنڈی پولیس کی ایک کارروائی، معمولی تلخ کلامی پر چھری اور موٹر سائیکل وائر کے وار سے شہریوں کو زخمی کرنے والے دو افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر چھری اور موٹر سائیکل وائر کے وار سے شہریوں کو زخمی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ 04 دن قبل درج کیا گیا تھا، زیر حراست افراد کو گنجمنڈی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، زیر حراست افراد کے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں