پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے براہ راست اثرات کشمیر پر بھی مرتب ہوتے ہیں،سردار عثمان علی خان

اتوار 11 فروری 2024 15:20

مظفرآباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان سے مجاہد منزل راولپنڈی میں یونین کونسل سیسر سے ڈسٹرکٹ کونسلر سلیم عباسی،نصیر عباسی،ڈاکٹر حماد،جنید عباسی،پیرادریس احمد اور سردار شان عباسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں ہونے والے انتخابات سمیت جماعتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان نے مسلم لیگ ن کے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم کانفرنسی کارکنان کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنایا۔امید ہے کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت آزاد کشمیر کے لیے بہتر ثابت ہو۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے براہ راست اثرات کشمیر پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

پاکستان میں نئی بننے والی حکومت سے ہمیں بہت سی توقعات ہیں لیکن اتحادی حکومت سے ملک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے جس کے باعث عوام کو بھی شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے مخلوط حکومت کے باعث اپوزیشن ختم ہو جاتی ہے جس کے باعث حکومت کے اچھے برے کاموں کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی ختم ہو جاتی ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونا بھی ضروری ہے تا کہ وہ حکومت کی رہنمائی اور اصلاح کر سکیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں