پناہ کے زیر انتظام امراض قلب پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل سے شروع ہوگی

جمعہ 27 مئی 2022 16:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر انتظام دو روزہ"قلبی امراض،قومی ترقی کیلئے خطرہ"کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس (کل ) ہفتہ کو صبح 9بجے آرمڈفورس انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کاافتتاح وائس چانسلر رفاہ یونیورسٹی حسن محمد خان،کمانڈنٹ اے ایف آئی سی میجرجنرل محمدافشین اقبال،صدر پناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی بطورمہمان خصوصی کریں گے۔

بین الاقوامی کانفرنس 6سیشن پرمشتمل ہوگی،جس میں ملکی اوربین الاقوامی سطح کے مایاناز ماہرین امراض قلب نہایت اہم لیکچرز دیں گے۔اس حوالے سے پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے بتایاکہ پناہ کے زیر انتظام امراض قلب پراس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی کانفرنسز کاانعقادکیاجاچکاہے، کانفرنس کابنیادی مقصد مشترکہ کاوشوں کوبروئے کارلاتے ہوئے ریسریچرز،ڈاکٹرز،اساتذہ،طلبہ،سول سوسائٹی اورلا اینڈپالیسی میکرز کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرناہے،تاکہ ان کی تحقیقات اورتجاویز سے ہر ایک ادارہ اورفرد کومستفید کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دل کے امراض کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،پناہ کامقصد بھی عوام کودل اوربہت سے دوسرے مہلک امراض سے متعلق آگہی دیناہے،یہ کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں