راولپنڈی،پنجاب کنزیومر ایکٹ خلاف کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر بھاری جرمانے عائد

جمعرات 2 مئی 2024 17:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) کنزیومر اتھارٹی راولپنڈی کے پنجاب کنزیومر ایکٹ خلاف کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائدکئے گئے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں کنزیومر اتھارٹی کے اختیارات ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے ناقص سروسز و خدمات فراہم کرنے والوں اور صارفین کو باقاعدہ رسید جاری نہ کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور ازخود کارروائیوں کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں سروس فراہم کرنے والے ٹیکنیکل اداروں جنہوں نے اپنی سروس فراہم کرنے والوں کے قابلیت کا اظہار نہیں کیا تھا اور باقاعدہ رسید جاری نہ کرنے والوں کو مجموعی طور پر مبلغ ایک لاکھ پچپن ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈ ی محمد سفیان گوندل نے قانون کے عملی نفاذ کے حوالے سے کنزیومر اتھارٹی کو فعال کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی تاکہ شہری ناقص و غیر معیاری سروسز سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں