الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے اردن سے امدادی سامان، غزہ بھجوانے کاآغازکردیا

جمعرات 2 مئی 2024 17:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزید تیزکرنے کیلئے اردن سے غزہ کا نیاراستہ تلاش کرکے امدادی سامان کی ترسیل کا آغازکردیااس سلسلے میںمرکزی نائب صدرالخدمت محمدعبدالشکوراورنیشنل ڈائریکٹر الخدمت ائیرمارشل(ر)ارشدملک نے اردن دورے کے دوران وہاں تعینات پاکستانی سفیرمیجرجنرل (ر)محمداجمل اقبال سے ملاقات کی،سفیرپاکستان نے الخدمت کے ذمہ داران کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہرطرح کے تعاون کا یقین دلایااوراردن کی چیرٹی آرگنائزیشن ہاشمائٹ فائونڈیشن سے رابطوں میں پل کاکرداراداکیا،الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے اردن سے براستہ کرم شیلون کراسنگ اسرائیل، غزہ کیلئے غذائی اجناس پرمشتمل پہلا ٹرک متاثرین غزہ کیلئے روانہ کردیا اس راستے کے ذریعے 24گھنٹے میں امدادی سامان غزہ تک پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نائب صدرالخدمت فائونڈیشن پاکستان محمدعبدالشکورنے اردن کی چیرٹی آرگنائزیشن ہاشمائٹ فائونڈیشن کے آفیشلزکے ساتھ مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے اور آرگنائزیشن کے وئیرہائوس کا دورہ کیا ۔ الخدمت کے ذمہ داران نے اردن دورے کے دوران ائیرچیف اردن بریگیڈئیرجنرل محمدحیات سے ملاقات میں امدادی سرگرمیوں کے ضمن میں تبادلہ خیال بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں