راولپنڈی، ضلع بھر میں قتل ،ڈکیتی ،چوری، بچوں سے زیادتی، منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث 35ملزمان گرفتار

جمعرات 2 مئی 2024 17:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں قتل ،ڈکیتی ،چوری،بچوں سے زیادتی،منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث 35 ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق مورگاہ پولیس نے اشتہاری مجرم حضرت خان کو گرفتار کیا، اشتہاری مجرم حضرت خان نے لڑائی جھگڑے کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں کے وار سے لیاقت کو قتل اور دیگر کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ مورگاہ میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

جاتلی پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم محمد علی نے اس کے 12 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اورویڈیو بھی بنائی،جاتلی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد علی کو گرفتا رکرلیا، متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم آصف کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔

ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کے لڑائی پر جواء کھیلنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ذیشان، قاسم، کامران،ارسلان،شیراحمد، اسد،عدیل، واجد،زریاب،فہد حسن اورمحمد عدیل شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 37 ہزار 550 روپے،14موبائل، 04گاڑیاں،04موٹرسائیکل اور05مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04 ملزمان ممتاز، زرخان،مولا بخش اورعبداللہ کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 07 ہزار 400 روپے،04موبائل فون اورتاش کے پتے قبضہ پولیس نے لیے گئے۔

ائیرپورٹ پولیس کو متاثر ہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم محمد اکرم نے اس کے 06سالہ بیٹے کوزیر تعمیر گھر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،ائیرپورٹ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد اکرم کو گرفتا رکرلیا۔ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی واردات میں ملوث ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔

پیرودھائی پولیس نے ملزم تسلیم سے 730 گرام چرس،کینٹ پولیس نے ملزم شیر زمان سے 450 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم محبوب سے 360 گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم ابرار سے 05 لیٹرشراب،ملزم نزاکت سے 05 لیٹرشراب،صادق آباد پولیس نے ملزم حماد سے 05 لیٹرشراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ثاقب سے 05 لیٹرشراب،ملزم شاہد05 لیٹرشراب اورصدرواہ پولیس نے ملزم حسن سے 05 لیٹرشراب برآمد کرلی۔

آراے بازار پولیس نے ملزم عبدالباسط سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم ارشد سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم محمد الماس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم اویس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمو نیشن،روات پولیس نے ملزم شہزاد سے 01 رائفل 12 بور، ملزم وسیم عباس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں