راولپنڈی: مسلح ڈکیتی کے مختلف واقعات

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 1شخص جاں بحق ایک زخمی، ڈاکو فرار ہو گئے تیسرے واقعہ میں شہریوں نے جرات کا مظاہرہ کرکے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا تے ہوئی1ڈاکو کو قابو کر لیاجبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا

جمعرات 18 جنوری 2018 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) راولپنڈی میں مسلح ڈکیتی کی2الگ الگ واقعات میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 1شخص جاں بحق اور زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ تیسرے واقعہ میں شہریوں نے جرات کا مظاہرہ کرکے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا تے ہوئی1ڈاکو کو قابو کر لیاجبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا مسلح ڈکیتی کی پہلی واردات تھانہ گوجر خان کے علاقے وارڈ 14 میںہوئی جہاں پر مسلح افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے گھر کے سربراہ عتیق کو موت کے گھاٹ اتار دیا دوسری واردات تھا نہ سول لا ئن کے علاقے ٹاہلی موہری میں ہوئی جہاں پرہنڈا125 موٹرسائیکل پر سوار 3مسلح ڈاکوئوں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپے لوٹ لئے اس دوران اہل علاقہ کی مداخلت پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے بروقت اطلاع کے باوجود مقامی پولیس تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی جس پر تاجروں نے احتجاج دکانیں بند کرکے مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی دریں اثناتھانہ نیوٹاون کے علاقے ایف بلاک میں ڈکیتی کی واردات میں شہریوں نے 2 خواتین ٹیچر کو لوٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا بھاگنے میں کامیاب ہو گیا 15 پر اطلاع دینے کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی اور شہری ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کا انتظار کرتے رہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں