راولپنڈی پولیس کا رات گئے تھانہ گوجرخان ، تھانہ مری اور تھانہ کلرسیداں کے علاقوں میں کومبنگ سر چ آپریشن، 5 ملزمان سے اسلحہ برآمد

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) ایس پی صدر ڈویژن علی رضا کی نگرانی میںصدر ڈویژن پولیس نے رات گئے تھانہ گوجرخان ، تھانہ مری اور تھانہ کلرسیداں کے علاقوں میں کومبنگ سر چ آپریشن میں5 ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنے کے ساتھ1 ریکارڈ یافتہ ملزم کوگرفتارکر لیا سرچ آپریشن میںایس پی صدر ڈویژن علی رضا کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری اور لیڈیز پولیس سمیت دیگر سینئر افسران نے بھی حصہ لیا اس موقع پر بائیو میٹرک اور جدید اینڈرائرڈ دیوائسسز سے متعدد گھروں اور افراد کی سخت چیکنگ کی گئی اور کوائف کا اندراج بھی کیا گیا تھانہ گوجرخان پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران جماعت سے 1 پستول مع 4روند ، محمد وقاص سے 1 پستول مع 3روند ، ساجد ڈار سے 1 پستول 30بور مع 4روند اور اکمل بیگ سے 1 پستول 30بور مع 4روند جائز اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ سابقہ ریکارڈیافتہ ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ تھانہ مری پولیس نے دوران سرچ آپریشن ایک شخص سے خنجر برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں