چیف آ ف آ رمی اسٹاف کا اکرام اللہ گنڈاپورکی شہادت پر اظہار افسوس

اکرام اللہ گنڈاپورکوامن اورجمہوریت دشمن عناصرنے نشانہ بنایا، قوم دہشتگردوں کیخلاف پرعزم اورثابت قدم ہے،آ ئی ایس پی آر

اتوار 22 جولائی 2018 18:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللہ گنڈاپورکی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کالہورائیگاں نہیں جائیگا، اکرام اللہ گنڈاپورکوامن اورجمہوریت دشمن عناصرنے نشانہ بنایا،اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللہ گنڈاپورکی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم محب وطن سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے، قوم دہشتگردوں کیخلاف پرعزم اورثابت قدم ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں