نواز شریف نے بیٹی مریم نواز اور قیدیوں کیساتھ یوم آزادی منایا

�10پاؤنڈ کے 3کیک منگوائے ،قیدیوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘نواز شریف وزیر اعظم‘‘ کے نعرے لگائے

منگل 14 اگست 2018 15:50

نواز شریف نے بیٹی مریم نواز اور قیدیوں کیساتھ یوم آزادی منایا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں 10،10پاؤنڈ کے تین کیک منگوا کر قیدیوں کے ساتھ جشن آزادی کے کیک کاٹے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز جیل حکام سے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کے اہتمام کیلئے درخواست کی جسے حکام نے مختصر تقریب کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خواہش کے مطابق ان کی بیٹی مریم نواز اور دیگر چند قیدیوں نے نواز شریف کے لاک اپ میں یوم آزادی کا کیک کاٹا،ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے 10 ,10پاؤنڈ کے تین کیک منگوائے اور اڈیالہ جیل کے بیرکوں میں تمام قیدیوں میں کیک تقسیم کیا گیا ،ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نوازاعتماد دکھائی دیئے اور قیدیوں کے ساتھ گھل مل گئے اس موقع پر قیدیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد اور وزیر اعظم نواز شریف ‘‘ کے نعرے لگائے ،ذرائع نے بتایا کہ جیل انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں بھی تعینات کیا گیا تھا ،یہ تقریب 30 منٹ تک جاری رہی بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے مریم نواز اور دیگر قیدیوں کو اپنے اپنے بیرکوں تک پہنچایا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں