نجی تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد سڑکوں پر رش بڑھ گیا، ہارلے سٹریٹ ،ڈھوک سیداں ،لالہ زار ،ٹاہلی موہری میں ٹریفک جام کے مناظر

بدھ 15 اگست 2018 19:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) نجی تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد سڑکوں پر رش بڑھ گیا ،متعدد علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا ۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد گذشتہ روز راولپنڈی بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے اور صبح اور چھٹی کے وقت اکثر علاقوں میں خاصا رش دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ چکلالہ کینٹ کے علاقے ہارلے سٹریٹ میں سکولوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہارلے سٹریٹ کی اکثر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں اور دوسری جانب گیس پائپ لائن کی تنصیب کے لیے کی گئی کھدائی کے باعث بھی ٹریفک روانی میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے ۔

شہریوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ چکلالہ کینٹ انتظامیہ اور ممبران کینٹ بورڈ کی غفلت کے باعث کھنڈرات نماء سڑکیں بدترین ٹریفک جام کا باعث بن گئی ہیں تاھم متعلقہ حکام چپ سادھے ہیں ۔شہریوں نے سٹیشن کمانڈر ،سی ای او چکلالہ کینٹ اور چکلالہ کینٹ کے منتخب ممبران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارلے سٹریٹ کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ازسر نو تعمیر کی جائیں ۔دوسری جانب سکول کھلنے کے بعد ٹنچ بھاٹہ ،ڈھوک سیداں ،لالہ زار ،ٹاہلی موہری ،صادق آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی رش دیکھنے کو ملا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں