راولپنڈی ڈویژن کی 7مستقل مویشی منڈیاں فعال، خرید و فروخت کی کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی

راولپنڈی ڈویژن کی مستقل مویشی منڈیوں سے شہری عید قرباں کے لیے باآسانی خریداری کر سکتے ہیں ،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی بات چیت

جمعہ 17 اگست 2018 21:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈویژن کے زیر انتظام راولپنڈی ڈویژن کی فعال کی گئی 7 مستقل مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانوروں کی باآسانی خریداری کی جا سکتی ہے، مویشی منڈیوں میں کسی قسم کی انٹری و دیگر فیس وصولی نہیں کی جا رہی۔ کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد یونس نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ کمپنی کے زیر انتظام راولپنڈی ڈویژن میں یہ مستقل مویشی منڈیاں گوندل ،ڈومیل ،گلی جاگیر ، تلہ گنگ اور چکوال سٹی میں قائم کی گئی ہیں ۔

ان منڈیوں میں مویشیوں کے بیوپاریوں کو سہولیات کی بہم رسانی کے لیے چارہ شاپ ،ہوٹل /کینٹین /کھوکھا سٹال ،پارکنگ ،جنرل سٹور آرائشی سامان برائے حیوانات ،ونڈا شاپ اور مویشیوں کے فضلہ جات کی صفائی کو یقینی بنانے کے انتظامات موجود ہیں جبکہ مویشیوں کے لیے مفت ویٹرنری سروسز بھی فراہم کی گئی ہیں شکایات سیل سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈویژن کے ایم ڈی محمد یونس نے قومی خبر ایجنسی کو بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن کی مستقل مویشی منڈیوں میں مکمل صاف ستھرے ماحول سمیت دیگر سہولیات بلانرخ فراہم کر دی گئی ہیں ۔محمد یونس نے بتایا کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام تمام منڈیوں میں کسی قسم کی انٹری فیس یا دیگر فیس وصول نہیں کی جاتی ۔

انہوں نے کہاکہ کیٹل مارکیٹس کے قیام اور ان کی اپ گریڈیشن کا بنیادی مقصد دودھ اور گوشت کی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کرنا اور عید قرباں کے مواقع پر شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آسان خریداری کو یقینی بناناہے ۔مینجنگ ڈائریکٹر محمد یونس نے کہا کہ ان مویشی منڈیوں میں پارکنگ کے نظام کو بھی فعال کر دیا گیا ہے جبکہ کمیشن ، فیس اور بھتہ مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا گیاہے ۔

انہوں نے بتایاکہ راولپنڈی ڈویژن کی مستقل مویشی منڈیوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات بھی کر رہے ہیں تاکہ لائیو سٹاک کے اہم ترین شعبے کو مزید وسعت دے کر ملکی سطح پر گوشت و دودھ کی ضروریات کو بطریق احسن پورا کرنے میں معاونت مل سکے ۔ایک سوال کے جواب میں ایم ڈی کیٹل مینجمنٹ کمپنی محمد یونس نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام منڈیوں میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جا رہی اور اگر اس بارے میں کسی بھی شہری کو کوئی شکایت ہو تو وہ ان منڈیوں میں قائم شکایات مراکز سے رابطہ کرے ۔

محمد یونس نے کہاکہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام راولپنڈی ڈویژن میں فعال کی گئی 7مویشی منڈیوں میں مجموعی طور پر 11شکایات مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کا مستعد عملہ ہمہ وقت موجود ہو تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں