جنرل ہولڈ اپ کے دوران مشتبہ اور کاغذات نہ ہونے پر 96موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی گئی ،اشتہاری مجرم بھی گرفتار

جمعہ 17 اگست 2018 22:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ ،جنرل ہولڈ اپ سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی زیر نگرانی کیا گیا۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران مشتبہ اور کاغذات نہ ہونے پر 96موٹر سائیکل ، ایک گاڑی ، ایک رکشہ بند کیاگیاجبکہ ایک اشتہاری مجرم کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیا ۔جنرل ہولڈ اپ سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی زیر نگرانی کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں کثیر تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیاگیا جبکہ مشتبہ اور کاغذات نہ ہونے پر تھانہ کینٹ پولیس نے 04موٹر سائیکل ،تھانہ RAبازار پولیس نے 01موٹرسائیکل ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے 03موٹر سائیکل ،تھانہ ریس کورس پولیس نے 05موٹر سائیکل ،تھانہ نصیرآباد پولیس نے 04موٹر سائیکل ،تھانہ صدر واہ پولیس نے 03موٹر سائیکل ،تھانہ واہ کینٹ پولیس نی02موٹر سائیکل اور 01رکشہ ،تھانہ سول لائن پولیس نے 01موٹرسائیکل ،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے 04موٹر سائیکل ،تھانہ مورگاہ پولیس نے 03موٹر سائیکل ،تھانہ سٹی پولیس نے 03موٹر سائیکل اور01گاڑی،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے 15موٹرسائیکل ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے 05موٹرسائیکل ،تھانہ پیرودہائی پولیس نے 04موٹر سائیکل ،تھانہ وارث خان پولیس نے 06موٹر سائیکل،تھانہ بنی پولیس نے 05موٹر سائیکل،تھانہ نیو ٹائون پولیس نے 02موٹر سائیکل ،تھانہ صادق آباد پولیس نے 08موٹر سائیکل ،تھانہ روات پولیس نے 02موٹر سائیکل ،تھانہ چونترہ پولیس نے 02موٹر سائیکل ،تھانہ مری پولیس نے 03موٹر سائیکل ،تھانہ گوجرخان پولیس نے 02موٹر سائیکل ،تھانہ مندرہ پولیس نے 03موٹر سائیکل ،تھانہ جاتلی پولیس نے 02موٹر سائیکل ،تھانہ کلر سیداں پولیس نے 04موٹر سائیکل زیر دفعہ 550ضابطہ فوجداری کے تحت قبضہ پولیس میں لیے جبکہ تھانہ کہوٹہ پولیس نے 01اشتہاری مجرم کو بھی گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں