چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عدالتی نظام میں ایک اور احسن اقدام اٹھانے کا فیصلہ

منشیات سے متعلق مقدمات کی سماعت سنگل بنچ کرے گا،2رکنی بنچ صرف منشیات کے مقدمات میں سزائوں کیخلاف اپیلیں سنیں گا

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس انوار الحق نے عدالتی نظام میں اصلاحات اور انصاف کی جلد فراہمی کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق منشیات سے متعلق مقدمات کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کاسنگل بنچ کرے گاجبکہ2رکنی بنچ صرف منشیات کے مقدمات میں سزائوں کے خلاف اپیلیں سنیں گااس سے قبل منشیات کے تمام مقدمات کی سماعت 2رکنی بنچ کے روبروہوتی تھی تاہم نئے فیصلے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کل (بروزپیر) سے منشیات مقدمات کی سماعت شروع کرے گاعدالتی ذرائع کے مطابق اس اقدام سے انسداد منشیات سے متعلق مقدمات کو جلد انجام تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں