اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،

پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کی پنجاب ٹیچر ز یونین راولپنڈی ضلع کے نومنتخب کویقین دھانی اساتذہ کی عزت نفس بحال کرکے انھیں معاشی اورمحکمانہ مسائل سے نجات دلائی جائے گی، ٹیچر کے لیے بہتر پالیساں جبکہ ایجوکیشن پالیسی پر نظر ثانی کرکے اسے مزید بہتر بنایاجائے گا،نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری کے دوران اظہار خیلا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان تحر یک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے پنجاب ٹیچر ز یونین راولپنڈی ضلع کے نومنتخب عہدیداران کویقین دلایاہے کہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، اساتذہ کی عزت نفس بحال کرکے انھیں معاشی اورمحکمانہ مسائل سے نجات دلائی جائے گی، ٹیچر کے لیے بہتر پالیساں جبکہ ایجوکیشن پالیسی پر نظر ثانی کرکے اسے مزید بہتر بنایاجائے گایہ یقین دہانی انہوں نے گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری کے دوران کرائی گورنمنٹ مسلم ہائیر سیکنڈری سکول سیدپورروڈ میں ہونے والی تقریب میں نومنتخب صدر قاضی عمران، جنرل سیکرٹری راجہ اورنگزیب اور دیگر عہدے داروں نے حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب کی صدر مرکزی صدر امتیاز عباسی مرکزی چیئرمین راجہ طاہر نے کی جب کہ پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان، ممبر پنجاب اسمبلی وچیئرمین پیف واثق قیوم، ایم پی اے لہراسب ستی،ڈی ای او ز شاہد ہ ہاشمی، اکرم ضیا،عامر اقبال، ڈپٹی ڈی ای او ملک امجدکے علاوہ پی ٹی یوکے ضلعی چیئرمین راجہ شاہد مبارک، سٹی صدر عظمت عباسی، سٹی جنرل سیکرٹری زاہد صابر ستی،ساجد عباسی، شفیق ستی، سینئر ہیڈماسٹرز، ہیڈمسٹریس اور ہزاروں مردو خواتین اساتذہ نے شرکت کی، نومنتخب عہدے داروں کے حلف کے بعد ضلعی صدر قاضی عمران نے اعلان کیاکہ اساتذہ دسمبر کی چھٹیوں میں ہونے والی ٹریننگ کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں، تبادلوں میں سب سے پہلے ضلع کے اساتذہ کو ترجیح دی جائے، اساتذہ کی سی لیو پر جس بھی سکول کے ہیڈنے اعتراض کیاتو اس کے خلاف تحریک چلائیں گے، پرموشن کے لیے ٹائم سکیل کا فوری نفاذ کیاجائے، بعدازاں تینوں ممبران اسمبلی نے اپنے الگ الگ خطاب میں اساتذہ کو یقین دلایاکہ وہ ہر حال میں اپنے روحانی والدین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے، اساتذہ کے لیے دروازے ہر وقت اور ہر لمحے کے لیے کھلے ہیں، انکا احترام خود بھی کریںگے اور دیگر سے بھی کروائیں گے، اساتذہ کے ہر مطالبے کو حکومت کے پاس لے کر اسے منظور کروائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں