جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 9 ملزمان گرفتار

بدھ 23 جنوری 2019 18:54

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے طارق سے 1800گرام چرس ،تھانہ پیرودہائی پولیس نے جہانگیر سے 580گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے حیات سے 255 گرام چرس،جواد سے 10لیٹر کھلی شراب، عرفان سے 06لیٹر کھلی شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے نسیم سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے ساجد سے 01عدد پستول 30بور، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے عبید الرحمن سے 01 عدد رائفل کلاشنکوف معہ 05 رونداور تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے علی زمان کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے آلات گیس ری فلنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں