راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور پتنگ فروشی و پتنگ بازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

16ملزمان گرفتار ،قبضے سے منشیات، اسلحہ ، پتنگیں برآمد، الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے

جمعرات 21 مارچ 2019 20:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور پتنگ فروشی و پتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی4020گرام چرس ،15لیٹرکھلی شراب ،07عدد پستول 30بور معہ20روند،02رائفل 12بور ، 01رائفل رپیٹرمعہ 20کارتوس ، 10عدد پتنگیں اور 01عدد چرخی ڈور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے فضل حبیب سے 1560گرام چرس ، تھانہ سول لائن پولیس نے ثوبیہ سے 1200گرام چرس ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے امجد سے 1150گرام چرس ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے فرحت سے 110گرام چرس ، تھانہ کہو ٹہ پولیس نے امتیاز سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سول لائن پولیس نے نبیل سے 05لیٹر کھلی شراب ، تھانہ وارث خان پولیس نے حید ر سے 01پستول 30بور معہ 05روند ، اعظم سے 01پستول 30بور معہ 03روند ، فہیم سے 01پستول 30بور معہ 04روند ، اسرار سے 01پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ بنی پولیس نے عبد الوہاب سے 01پستول 30بور معہ 02روند ، تھانہ روات پولیس عامر سے 01پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محسن سے 01پستول 30بور ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے لیاقت سے 01رائفل 12بور ، 01رپیٹر معہ 20کارتوس ، تھانہ چونترہ پولیس نے ناصر سے 01رائفل 12بور اور تھانہ پیر ودہائی پولیس نے ولید سے 10پتنگیں اور 01چرخی ڈور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں