میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا اجلاس

کارپوریشن کے سابقہ دفتر کی عمارت کوکمرشل شاپنگ کمپلیکس میں تبدیل کر کے ماہوار کرایہ پر دینے ، سالانہ ترقیاتی پروگرام فنڈز سی12کروڑ روپے کی رقم پنشن اور40لاکھ روپے انسداد ڈینگی مہم کے لئے مختص کرنے کی منظوری

جمعرات 25 اپریل 2019 22:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے لیاقت روڈ پر واقع کارپوریشن کے سابقہ دفتر کی5منزلہ عمارت کوکمرشل شاپنگ کمپلیکس میں تبدیل کر کے اس کی3منزلیں ساڑھی16لاکھ روپے ماہوار کرایہ پر دینے کے ساتھ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز سی12کروڑ روپے کی رقم پنشن اور40لاکھ روپے انسداد ڈینگی مہم کے لئے مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ جبکہ سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کے لئے مزید20لاکھ روپے ،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں استعمال ہونے والے ایکسیویٹر کے لئی40لاکھ روپے ، تجاوزات کے ضبط شدہ سامان کی نیلامی کے کمیٹی تشکیل دینے ،جنرل بس سٹینڈ کے سکیورٹی گارڈز کی تنخواہوں کے لئے 15لاکھ روپے منطور کرنے کے علاوہ شہر میں مین ہول پر ڈھکن لگانے کی بھی منظوری دی گئی اسی طرح جنرل بس سٹیند کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے میونسپل افسر (فنانس)کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں 3یونین کونسلوں کے منتخب چیئر مینوں کو بھی ممبر نامزد کیا گیا ہے ان امور کی منظوری جمعرات کے روز کارپوریشن کے اجلاس میں دی گئی ڈپٹی میئر و کنونیئر چوہدری طارق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں میئر راولپنڈی سردار نسیم ، چیف افسر خواجہ عمران صفدر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران اور منتخب مردو خواتین اراکین نے شرکت کی اجلاس میں میونسپل افسر ریگولیشن کی قرار داد پرمنتخب چیئرمینوں سجاد خان ،سجاد ظہیر بھٹی ، اظہر اقبال ستی ،انجم فاروق پراچہ سمیت دیگر نے کارپوریشن کی سابقہ عمارت کو کم ریٹ پر کمرشل استعمال کے لئے کرائے پر دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سال2015میں سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی عوام کے وسیع تر مفاد میں یہ عمارت محکمہ سوئی گیس کو کرائے پر دینے کی سعی کی تھی جس کے لئے محکمہ سوئی گیس نے 22لاکھ60ہزار روپے ماہوار کرائے کی پیش کش بھی کی تھی الیکن بیورو کریسی کی سازش کے تحت وہ معاہدہ نہیں ہونے دیا گیا اب چونکہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے تحت مخالفین کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کر رہی ہے اور حکومتی ارادوں کے تحت موجودہ بلدیاتی نظام پر شب خون مارنے کے بعد پھرپروپیگنڈہ کیا جائے گا منتخب ایوان نے میئر کی سربراہی میں22لاکھ60ہزار کرائے کی بجائے کرپشن اور کمیشن کے ذریعے یہ عمارت16لاکھ روپے کرائے پر دے دی اس موقع پر میونسپل افسر فنانس نے ایوان کو بتایا کہ ضلعی رینٹ اسسمنٹ کمیٹی نے عمارت کی3منازل کاکرایہ مقرر کیا جس پر بذریعہ اشتہار نیلامی کی گئی اور سلطان محمود ستی نامی شخص نے ساڑھی16لاکھ روپے ماہوار کی کرائے کی سب سے زیادہ بولی دی معاہدے کے تحت کرائے میں نہ صرف ہرسال10فیصد اضافہ ہو گابلکہ بولی دہندہ عمارت کی تزئین و آرائش کا پابند ہو گا تاہم بولی دھندہ عمارت کے اصل سٹرکچر کو تبدیل نہیں کر سکے گااسی طرح میونسپل افسر فنانس کی جانب سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ سال2018-19کے بجٹ میں پنشن اور گریجویٹی کی ادائیگی کے لئے 16کروڑ روپے پنشن فنڈ میں مختص کئے گئے تھے جو کم ہونے کی وجہ سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص 12کروڑ روپے میں سی6کروڑ روپے کی رقم پنشن فنڈ میں منتقل کی گئی ہے میونسپل افسر سروسز کی جانب سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ موسم گرما کی آمد کے پیش نظر انسداد ڈینگی مہم کے تحت قبرستانوں اور کھلے پلاٹوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئی40لاکھ روپے کی رقم درکار ہے لہٰذا اس رقم کی منظوری کے ساتھ ٹینڈر جاری کرنے کی اجازت دی جائے میونسپل افسر انفراسٹرکچر کی جانب سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ کارپوریشن کی حدود میں واقع مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے لئے تخمینے کی منظوری دی جائے اسی طرح سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کے لئے مختص شدہ 45لاکھ روپے کی رقم ختم ہوجانے کے باعث ترقیاتی سکیموں کے لئے مختص 5کروڑ روپے میں سے مزید 20لاکھ روپے اس مقصد کے لئے مختص کئے جائیں میونسپل افسر ریگولیشن کی جانب سے پیش کردہ دوسری قرار داد میں کہا گیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایکسیویٹر کرائے پر استعمال کیا جاتا ہے جس کے لئے پہلے 2لاکھ 52ہزارروپے سالانہ بجٹ میں مختص کئے گئے تھے لیکن اب مشینری اور روڈ رولر کی خریداری کے لئے 40لاکھ روپے مزید درکار ہیں اس موقع پر جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کی بہتری کے لئی6رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا کنونیئر میونسپل افسر فنانس کو مقرر کیا گیا جبکہ کمیٹی کے اراکین میں میونسپل افسر سروسز اور میونسپل افسر ریگولیشن کے علاوہ یونین کونسل8کے چیئر مین راجہ مقصود،یونین کونسل 9کے چیئر مین راجہ شاہد لطیف اور یونین کونسل 10کے چیئر مین محمد یاسین کان شامل ہیں منتخب ایوان نے اپنے اعتراضات اور تحفظات پر تفصیلی بحث کے بعد تمام 12قرار دادیں منظور کر لیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں