پنجاب سیڈ کارپوریشن کا 3.5ارب روپے کا بجٹ منظور، کسانوں کو معیاری بیج کی سستے داموں فراہمی حکومت کا مشن ہے، وزیر زراعت

منگل 25 جون 2019 18:13

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے 3.5ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔ زرعی ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ بجٹ کی منظوری وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے پی ایس سی کے بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے گندم، کپاس، چاول، مکئی، سبزیات اور دالوں کے بیجوں کی فروخت کے اہداف بڑھانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

(جاری ہے)

زرعی ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو مزید بتایاکہ وزیر زراعت پنجاب نے اس موقع پر کہاکہ کسانوں کو اعلیٰ کوالٹی کا بیج سستے داموں فراہم کرنا پنجاب حکومت کا مشن ہے۔ انہوں نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر وحید اختر انصاری کو ہدایت کی کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر کسانوں سے رابطہ میں رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیںکہ کسانوں کے مفاد میں بیجوں کی نئی اقسام متعارف کروائی جائیں جو بھرپور پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں