راولپنڈی آرٹس کونسل میں 25 تربیتی کورسزکا آغازکردیا گیا

ہفتہ 24 اگست 2019 17:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) آرٹس کونسل کے زیراہتمام مختصردورانیے کے 25 سے زائدتربیتی کورسزجاری ہیں جن کا مقصدنوجوان نسل کومختلف شعبوں میں ہنرمندبنانا ہے۔

(جاری ہے)

ان شارٹ کورسز میں گائیکی، ہارمونیم، طبلہ، کی بورڈ،گٹار،وائلن، ستار،مصوری، آرٹ اینڈ کرافٹ، چائلڈ آرٹ، خطاطی، ظروف نگاری، فیشن ڈیزائنگ، میک اپ، ہاتھ سے بنی جیولری،فلورمیکنگ، بیکنگ، کونٹینٹل ڈشز،مغل ڈشز،اٹالین ڈشز،کپڑوں کی سلائی وکٹائی، کڑھائی،کینڈل میکنگ، کمپیوٹر،کمپیوٹرگرافکس، ٹیکسٹائل ڈیزائنگ،سپوکن انگلش، انٹیریر ڈیکوریشن، گلاس پینٹنگ، سٹاکنگ فلوراوردیگرکلاسزمیں داخلے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں