جماعت اسلامی حلقہ خواتین سٹی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام اجتماع ارکان کا انعقاد

پیر 16 ستمبر 2019 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین سٹی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام اجتماع ارکان کا انعقاد کیا گیا جس میںمدرسہ آنسہ بشریٰ نے سورہ المائدہ پر درس قرآن دیا پروگرام کی مہمان خصوصی نائب قیمہ پاکستان سکینہ شاہد نے تجدید عہد رکنیت کے حوالے سے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رکن جماعت ہونے کی حثیت سے ہماری زندگی میں نصب العین کا مقدم ہونا اور ہمارا فوکس اللہ کے دین کی اشاعت ہے۔

(جاری ہے)

ہماری پسند و ناپسند کا معیار رضائے اخروی ک احصول ہونا چاہئے۔رکن ستون ہوتا ہے اور پوری عمارت کا دارومدار ستون پر ہوتا ہے اگر ستون کمزور ہو تو عمارت جلد زمیں بوس ہو جاتی ہے رکن ہونے کی حثییت سے تنظیم کی ذمہ داری ہم پر ہے جو عہد ہم نے تنظیم کے ساتھ اور اللہ کے ساتھ کیا اسے پورا کرنا ہم پر فرض ہے یہ ہمارے ایمان کی آزمائش ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں