ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تمام تر اقدامات کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کنٹرول نہ ہو سکا

جان لیوا ڈینگی مچھر نے ہفتہ کے روز ایک اور زندگی کا چراغ گل کر دیا ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد13ہو گئی k راولپنڈی میں ڈینگی وبا میں مسلسل اضافے کے باعث عالمی ادارہ برائے صحت کی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لئے فضائی سروے کو ضروری قرار دے دیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:16

اراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تمام تر اقدامات کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کنٹرول نہ ہو سکا جان لیوا ڈینگی مچھر نے ہفتہ کے روز ایک اور زندگی کا چراغ گل کر دیا اس طرح ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد13ہو گئی راولپنڈی میں ڈینگی وبا میں مسلسل اضافے کے باعث عالمی ادارہ برائے صحت کی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لئے فضائی سروے کو ضروری قرار دے دیا اطلاعات کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 29 سالہ نوئیل سکنہ ورکشاپی محلہ ہفتہ کے روز جان کی بازی ہار گیا جس کی میت ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ادھرعالمی ادارہ صحت کی پاکستان میںڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالاکی سربراہی میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے گزشتہ روز ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ زیر علاج مر دوخواتین اور انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لیا ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 121افراد کوڈینگی وائرس کا شکارہونے کے باعث الائیڈ ہسپتالوں میں لایا گیا جن میںضلع کونسل کی حدود سی71، میونسپل کارپوریشن کی حدودسے 21 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی سرکاری ہسپتالوں میں ابتک1300 سے زائد مریض علاج معالج کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیںرواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے اب تک 13افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سی7افراد کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی اس طرح رواں سال راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ابتک 3220 مریضوں میںڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی وجہ سے الائیڈ ہسپتالوں میں بستر کم پڑ نے لگے ہیں جس وجہ سے گیلریوں میں مریضوں کے لئے اضافی بسترلگا ئے جا رہے ہیںاس ضمن میں ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے ڈینگی کی پھیلائو کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں انتظامیہ مکمل طور پر بے بس دکھائی دیتی ہے انتظامی افسران اور ضلعی محکمہ صحت کے نمائندے بھی محض ہسپتالوں کے دورے اور بر یفنگ تک محدود ہیںآج بھی انتظامیہ کے پاس انسداد ڈینگی سپرے کے لئے مطلوبہ کیمیکل اور دیگر اشیا دستیاب ہی نہیں اور بیشتر علاقوں میں صرف ڈیزل کے دھوئیں کا سپرے کیا جاتا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر ، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈینگی کے مریضوں سے تنگ آچکا ہے لواحقین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مایوسی کے بعد علما کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کروائیں لواحقین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی اقدامات نہ ہونے کے باوجود سردی شروع ہوتے ہی ڈینگی مچھر ختم ہو جائے گا اور انتظامیہ کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گی یاد رہے کہ صوبائی سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کی وبا کے پیش نظرراولپنڈی میں پہلے ہی ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر کے محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں