کربلا انسان سازی کا ایک ایسا مکتب ہے جس سے انسانیت کی تربیت ہوتی ہے، آغانیئر عباس جعفری

امام حسین ؑکسی ایک مسلک کے نہیں پوری انسانیت کے امام ہیں، صدر علماء محاذ پنجاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) متحدہ علماء محاذ پنجاب کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر علماء محاذ پنجاب آغانیئر عباس جعفری نے کہا کہ کربلا انسان سازی کا ایک ایسا مکتب ہے جس سے انسانیت کی تربیت ہوتی ہے امام حسین ؑکسی ایک مسلک کے نہیں پوری انسانیت کے امام ہیں حضرت امام حسین ؑ فقط مسلمانوں ہی کی میراث نہیں بلکہ ہر مظلوم کے دل کی آواز ہیں نیئر آغا نے کہا کہ امام حسین ؑ کے قیام کا مقصدامر بلمعروف اور نہی المنکر تھا حضرت امام ؑ حسین دشت کربلا میں یذیدیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے آج بھی یذیدی سوچ دنیا میں پروان چڑھ رہی ہے یذیدی سوچ کے خاتمہ کے لیے اسوہ شبیری اور کردار حسینی پر عمل کرنیکی ضرورت ہے انہوں نے کہ حسین ؑاور حسینیت کے ماننے والوں وقت کے یزیدوں کو شکست دینے کے لیے یکجا ہو جائیں یہی &پیغام حسینیت ہے ،فکر حسینی کے لیے امام زین العابدین اور جناب سید ہ زینب نے باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پرچم حسینیت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سرفرازی سے ہمکنار کیا ۔

(جاری ہے)

اہل بیت اطہار سے عشق و محبت جزو ایمان اور شفاعت رسول ؐ کا ذریعہ ہیں۔ برائی کے خلاف جامد فکرکو بیدارکرنے میں امام سجاد اور سیدہ زینب نے مجاہدانہ کردار ادا کیا اہل بیت کی سیرت پر عمل پر ہو کر مقبوضہ کشمیر میں مودی کی یذیدی فوج کو شکست دی جاسکتی ہے۔اہل بیت اطہار کی زندگی امت مسلمہ کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں