راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کاہیپاٹائٹس کی مفت تشخیص اور علاج کا کیمونٹی ہیلتھ ٹرانسفارمیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے ، ڈاکٹر زاہد محمود منہاس

رواں ماہ کے دوران راولپنڈی کی رتہ امرال یونین کونسل نمبر ایک کی ہیپاٹائٹس سکریننگ مکمل کر لی جائیگی، سینئر رجسٹرار میڈیکل یونٹ ون ہولی فیملی ہسپتال

منگل 12 نومبر 2019 22:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) سینئر رجسٹرار میڈیکل یونٹ ون ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر زاہد محمود منہاس نے کہا ہے کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا ہیپاٹائٹس کی مفت تشخیص اور علاج کا کیمونٹی ہیلتھ ٹرانسفارمیشن پروگرام CHTP)) کامیابی سے جاری ہے اور ماہ رواں کے دوران راولپنڈی کی رتہ امرال یونین کونسل نمبر ایک کی ہیپاٹائٹس سکریننگ مکمل کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں شروع کئے گئے اس منفرد پروگرام کا مقصد 18سال سی55سال کے مرد و خواتین کو ہیپاٹائٹس کی تشخض اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے اور پروگرام کے تحت راولپنڈی کی 46یونین کونسلوں میں ہیپاٹائٹس ٹیسٹ و علاج کے فری میڈیکل کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر زاہد منہاس نے کہا کہ اب تک جنازہ گاہ رتہ امرال، کمیونٹی ہیلتھ رتہ امرال ،گورنمنٹ گرلز کالج ڈھوک رتہ امرال میں کیمپ لگائے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا طبی معائنہ کرائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی تشخض پر مفت علاج کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں