آمد رسول ﷺکے پرمسرت موقع پر قوم اپنی صفوں میںمحبت کاپل بنائے، فیصل رانا

بدھ 13 نومبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) سی پی او راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل رانا نے کہا ہے کہ آمد رسول ﷺکے پرمسرت موقع پر قوم اپنی صفوں میںنفرت کی دیوار نہیں ،محبت کا پُل بنائے ۔نبی پاک ؐ کا بتایا ہوا راستہ انسان کو بے راہ نہیں ہونے دیتا ۔ افراتفری کے دور میں ذکر مصطفی ؐ سکون کا باعث بنتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرائم اینڈکورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی ’’ کرار‘‘کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ محفل میلادالنبی ﷺ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر ،ایس پی راول محمد آصف،ڈی ایس پی سٹی فیصل سلیم،ڈی ایس پی ٹریفک محمد ماجد، ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری ،خطیب مرکزی جامع مسجدحافظ محمد اقبال رضوی،صدرراولپنڈی سمال چیمبراینڈ سمال انڈسٹریزساجد بٹ، صدر ’’ کرار‘‘ صداقت علی ،سنیئر نائب صدرساجد شیخ، سیکرٹری یاسر حکیم مغل،سیکرٹری فنانس حفیظ خان ،چیئرمین ایونٹ کمیٹی خالدچوہدری و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی راولپنڈی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ربیع الاول ملاپ کا اور نفرتیں مٹانے کا مہینہ ہے ۔یہ وہ مبارک مہینہ ہے ،جس کی آمد کی خوشی میں اللہ تعالی خود ہی گلشن کائنات کو سجا دیتا ہے ۔نقیب محفل محمد سجاد مدنی تھے جبکہ نعت خوان گلفراز نقشبندی، محمد قاسم ،ماجد یاسین اور حافظ عمر اقبال نے ہدیہ نعت پیش کرکے پرنور محفل کو چار چاند لگادئیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں