راولپنڈی کینٹ بورڈ کی جانب سے جاری صفائی مہم احسن اقدام ہے ،رہائشیوں کو بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ، حاجی ظفر اقبال ممبر کینٹ بورڈ

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء)راولپنڈی کینٹ بورڈ کی جانب سے جاری صفائی مہم احسن اقدام ہے رہائشیوں کو بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مومن کی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

ہم سب کو چاہیے کہ اپنے گھروں کی طرح اپنی گلی محلے کو بھی صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

گھروں کا کوڑا باہر پھینکنے کی بجائے کوڑا دانوں میں ڈالا جائے۔گندگی سے نہ صرف ماحول آلودہ ہوتا ہے بلکہ بیماریاں بھی پھیلتی ہیں ۔ اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ صفائی عملے سے تعاون کریں اور اپنے گلی محلے اور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تا کہ بیماریوں سے بھی بچا جا سکے اور علاقے کو بھی صاف رکھا جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں