PHA اور TDCPکے اشتراک سے راولپنڈی سے اسلام آباد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز

مارچ میں متوقع،مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ہارٹیکلچر اینڈ ٹورازم آصف محمود

جمعرات 20 فروری 2020 22:02

PHA اور TDCPکے اشتراک سے راولپنڈی سے اسلام آباد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ایم ڈی TDCP اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے ڈبل ڈیکر بس کے ٹرمینل، سائیٹس اور روٹ کا دورہ کیا۔ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے بھی میٹنگ کی گئی جس میں مشیر وزیر اعلیٰ، ایم ڈی TDCP، ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، ADPسکیم میں سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز کا مقصد سیاحت کا فروغ اور دیگر ممالک سے آئے سیاحوں کی دونوں شہروں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ڈبل ڈیکر بس سروس علامہ اقبال پار ک سے شروع کی جائے گی جو کہ فیض آباد سے ہوتے ہوئے فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن ِ کوہ اور سیدپور گاؤں سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ،لوک ورثہ اور نیشنل میوزیم پہنچے گی اور وہاں سے شکرپڑیاں سے ہوتے ہوئے براستہ فیض آباد علامہ اقبال پارک واپس پہنچے گی اس دوران یہ چاند تارہ، چائنہ سنٹر، سرینا ہوٹل اور سینٹورس مال سے ہوتے ہوئے گزرے گی۔

ڈبل ڈیکر بس سروس تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کی جائے گی جس سے سیاحوں کو آسانی ہوگی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں