راولپنڈی، کرونا کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد ،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ،دو ہفتوں میں 216 ملزمان کیخلاف 107 مقدمات درج

منگل 31 مارچ 2020 22:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) صدر ڈویژن پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 216 ملزمان کے خلاف 107 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 45 موٹر سائیکل اور 35 گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں، تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن پولیس نے ایس پی صدرضیاء الدین احمد کی زیر نگرانی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پرگزشتہ دو ہفتوں کے دوران 216 ملزمان کیخلاف 107 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 45 موٹر سائیکل اور 35 گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں صدر ڈویژن کے تھانہ جات میں صدر بیرونی پولیس نے 52ملزمان کے خلاف 25 مقدمات جبکہ 13 موٹر سائیکل، روات پولیس نے 16 ملزمان کیخلاف 9 مقدمات جبکہ 2گاڑیوں اور 8 موٹر سائیکل، چونترہ پولیس نے 7 ملزمان کیخلاف 6 مقدمات جبکہ 1 گاڑی، گوجر خان پولیس نے 46 ملزمان کے خلاف 23مقدمات جبکہ 6موٹر سائیکل اور 3گاڑیوں،مندرہ پولیس نے 30ملزمان کے خلاف 12 مقدمات جبکہ 8 موٹر سائیکل1گاڑی،جاتلی پولیس نے 6ملزمان کے خلاف 4مقدمات جبکہ 6گاڑیوں،کہوٹہ پولیس نے 29ملزمان کے خلاف 10مقدمات 4موٹر سائیکل اور 12گاڑیوں، کلر سیداں پولیس نے 18ملزمان کے خلاف 7مقدمات جبکہ 5موٹر سائیکل اور 7گاڑیوں، کوٹلی ستیاں پولیس نے 9ملزمان کے خلاف 6مقدمات جبکہ 5موٹر سائیکل 3گاڑیوں،مری پولیس نے 5مقدمات جبکہ 2موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئیں،اس موقع پر ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کہنا تھا کہ صدر ڈویژن کے تمام تھانہ جات کی حدود میں 25 سپیشل پکٹس لگائی گئیں ہیں جہاں پر پاک آرمی اور پولیس کے جوان 24/7 اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ پولیس عوام کی آگاہی کے فرائض بھی سرانجا م دے رہی ہے اس موقع پر مزید انکا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومت کی جانب سے لگائی کی پابندیوں پر عملد آمد کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گااور اس کیلئے تمام وسائل برؤ ے کار لائے جارہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں