راولپنڈی، تھانہ وارث خان کے علاقہ ظفر الحق روڈ پر یوسف لاہوری ڈکیت گینگ کی پولیس پارٹی پرفائرنگ

کراس فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی،دیگرڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے

جمعرات 9 اپریل 2020 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) تھانہ وارث خان کے علاقہ ظفر الحق روڈ پر یوسف لاہوری ڈکیت گینگ کی پولیس پارٹی پرفائرنگ،کراس فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی،جبکہ دیگرڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،گرفتارڈکیت کی نشاندہی پرساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا،ڈکیتوںنے تقریباًًڈیڑھ ماہ قبل اسلامک شہد سینٹرکے قریب سعودی عرب سے آئے ہوئے شخص کو دوران واردات گولی مارکرزخمی کیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان ظفرالحق روڈ پر قبرستان کے قریب یوسف لاہوری ڈکیت گینگ کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ،ڈکیت گینگ کے گرفتار سرغنہ یوسف لاہوری کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے ظفرالحق روڈ قبرستان کے قریب ریڈ کیا گیا،ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،کراس فائرنگ کے دوران گرفتار ڈکیت یوسف لاہوری زخمی جبکہ باقی ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،زخمی ڈکیت یوسف لاہوری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے، ڈکیتوں کی فائرنگ سے پولیس پارٹی محفوظ رہی،ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے تھے،ایس پی راول رائے مظہراقبال نے سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزم یوسف لاہوری نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مورخہ 2020-02-14کو اسلامک شہد سینٹر کے قریب طارق نامی شہری جو کہ کچھ عرصہ پہلے سعودی عرب سے واپس آیا تھا کو دوران واردات گولی مار کر زخمی کر دیا تھا،یوسف لاہوری کے ساتھی اختر کو قبل ازیں گرفتار کر کے درست شناخت پریڈ کروائی گئی جو اب اڈیالہ جیل بند ہے،یوسف لاہوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے پہلے ضلع لاہور سے بھی چالان ہو چکا ہے،فرار ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں،سی پی اومحمداحسن یونس نے خطرناک ڈکیت کی گرفتاری پرایس پی راول اوروارث خان پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، گرفتار ڈکیت کے دیگر ساتھیوں کوجلدگرفتارکیاجائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں