یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے راولپنڈی آرٹس کونسل کی خصوصی ڈاکومنٹری

گزشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو اجاگر کیا گیا ، کشمیری عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی

بدھ 5 اگست 2020 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے راولپنڈی آرٹس کونسل نے ایک خصوصی ڈاکومنٹری پیش کی جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈاکومنٹری میں کورونا وبا کے دوران کشمیری عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی ہے۔

ڈاکومنٹری پروجیکٹر پر دیکھائی گئی جسے شہریوں نے کثیر تعداد میں سماجی فاصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی حامد جاوید اعوان، ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد بھی موجود تھے۔ حاضرین سیخطاب کرتے ہوئے، حامد جاوید اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر کئے جانیوالے مظالم کو بھارت پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے تاکہ دنیا کو اندھیرے میں رکھا جا سکے مگر پاکستان نے ہمیشہ بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل کی طرف سے پیش کی جانیوالی یہ ڈاکومنٹری پوری دنیا کے لئے چشم کشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں حقائق کوچھپانا ممکن نہیں اور جو مظالم بھارت نے ڈھائے ہیں وہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرہ کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہیں۔ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے اور اب کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار کے فنکاروں نے بھی اپنی تصاویر، پیٹنگز اور شاعری کے ذریعہ کشمیری عوام سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں