جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،16ملزمان گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

جمعرات 6 اگست 2020 18:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی16ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیاہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او گوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم شعیب کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او صدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 04ملزمان ارسلان نذیر ،اسامہ ،تقی ہمدانی اورآوید اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی04پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس پی روال نے بتایا کہ ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئی02 ملزمان عمر مسعود اورشہباز فاروق کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئی02 ملزمان بلال شاہ اورشاہ جہاں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

تھانہ گنجمنڈی پولیس نے شیراز سے 10لیٹرشراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے فیضان سے 10لیٹرشراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے شکیل صابر سی20لیٹرشراب،تھانہ گوجرخان پولیس نے حاشر نذیر سے 05لیٹرشراب،تھانہ وارث خان پولیس نے منیر افضل سے 240گرام چرس ،تھانہ کلرسیداں پولیس نے شکیل سے 315گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں