راولپنڈی ، منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:52

راولپنڈی ، منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ نے منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کر دیئے ہیں اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں میں خریداری کے دوران اشیاء خوردو نوش کی قیمت ضرور چیک کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-02345 پر رابطہ کریں یا ایپ "Qeemat Punjab" پر شکایت درج کریں تاکہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جا سکے، ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں آلو 40 سے 70، پیاز44 سے 56، ٹماٹر 76 سے 94، لہسن چائنہ 160، ادرک چائنہ 640، لیموں دیسی210 ، شملہ مرچ 110، بند گوبھی 60، گھیاکدو 74، بینگن 32، بھنڈی 44، کھیرا 82، ٹینڈہ ولائتی94 ، سبز توری 32 اور کریلا75 روپے فی کلو دستیاب ہے، نرخ نامہ کے مطابق پھلوں میں کیلا 75 روپے درجن، سیب کالا کولو 90 سے 130روپے کلو، سیب گاجا 90 ، سیب گولڈن 80، امرود 60، انگور سندر خانی 210، انگور گولا 110، گرما 85، کھجور پاکستانی اول 155، آڑو 190، آم چونسہ نواب پوری 145 اور ناشپاتی 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈہ شیور135 روپے درجن اور مرغی گوشت 225 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں