ٴراولپنڈی،ر چور کو چھڑانے کیلئے حملہ آور کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کار چوراور اے ایس آئی زخمی

_ حملہ آور بھی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار

اتوار 20 ستمبر 2020 20:40

، راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں کار چور کو پولیس سے چھڑانے کے لئے حملہ آور کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار چوراور اے ایس آئی زخمی ،کار چور کو چھڑانے کے لئے آنے والا حملہ آور بھی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار،زخمی اے ایس آئی اور دونوں ملزمان کو ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے بینک روڈ سے چوری ہونے والی کار کو موٹر وے پولیس کے تعاون سے چکری انٹرچینج سے برآمد کر کے کار چور ملزم راشد علی کو گرفتار کیا،کینٹ پولیس ملزم اور برآمد شدہ کار کو لیکر واپس تھانے آ رہی تھی کہ حملہ آور نے ملزم کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار چورراشد علی اور ذیشان اے ایس آئی زخمی ہوئے جبکہ کار چور کو چھڑانے کے لئے آنے والا حملہ آور بھی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا،زخمی اے ایس آئی اور دونوں ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مسروقہ کار کا مالک مدعی مقدمہ بھی ہمراہ تھا جو محفوظ رہا،کار چور راشد علی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کار چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ ملزمان سے تفتیش کے دوران کئی اہم انکشافات متوقع ہیں،سی اومحمد احسن یونس ایس پی پوٹھوہار،ایس ایچ اوکینٹ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس اپنی جان کی پروا کئے بغیر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا فرض سر انجام دے رہی ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں