ا*راولپنڈی، ریسکیو 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

اتوار 20 ستمبر 2020 20:40

%راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، ریسکیو 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق محمد عمیر نامی شخص نے ریسکیو 15پر کال کی کہ لڑائی جھگڑا ہورہاہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واہ کینٹ پولیس موقعہ پر پہنچی اور محمد عمیر سے لڑائی جھگڑے کے متعلق دریافت کیا،دریافت پرلڑائی جھگڑے کا کوئی معاملہ سامنے نہ آیا جس پر واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو15پر بوگس کال کرنے والے ملزم محمد عمیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ایس پی پوٹھوہارسید علی کا کہناتھا کہ ریسکیو 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اورواہ کینٹ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری ذرائع کو اپنی ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں