صدر بیرونی کی حدود میں سوتن کا قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

پیر 21 ستمبر 2020 22:04

راولپنڈی21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) تھانہ صدربیرونی پولیس کی اہم کارروائی،قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمہ گرفتار،ملزمہ نے ایک ہفتہ قبل اپنی سوتن کو قتل کیاتھا،جس کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس کو مقتولہ کے بھائی ہارون احمد نے درخواست دی کہ اسکی بہن (ر) سہیل احمد کی دوسری بیوی تھی اورشادی دو سال قبل ہوئی تھی ، مقتولہ اور اسکی سوتن ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھیں جن کے درمیان گھریلو ناچاقی اور رنجش پائی جاتی تھی،ملزمہ مسماة (س) نے اس کی بہن کو بجلی کے راڈ سے جلایا اور گلہ میں ڈوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا،جس پر تھانہ صدربیرونی میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی صدر سرکل کو گرفتاری کا ٹاسک دیا،اے ایس پی صدرسرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوصدربیرونی وتفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کے مددسے سوتن کو قتل کرنے والی خاتون مسماة (س) کوگرفتارکرلیا،ایس پی صدرنے بتایاکہ مرکزی ملزمہ (س)سے مزیدتفتیش جاری ہے، ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،ایس ڈی پی اوصدرسرکل ،ایس ایچ اوصدربیرونی اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے ،جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں