راولپنڈی میٹرو بس ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دھرنا، سروس معطل

3 ماہ سے تنخوا نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کے چولہے بھج گئے ہیں، مظاہرین

جمعرات 26 نومبر 2020 22:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) راولپنڈی میٹرو ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی دھرنا دیدیا جس کے باعث بس سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑا۔راولپنڈی میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو ٹریک پر دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی ملازمین نے میٹرو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ سے تنخوا نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کے چولہے بھج گئے ہیں، بے حس انتظامیہ ہے، ہمارا حق ہمیں دیا جائے، جب تک تنخواہیں نہیں مل جاتی دھرنا جاری رہے گا۔

میٹرو بس ملازمین کے دھرنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس معطل ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ہمیں سہولت میسر آسکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں