اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حکومت کا دوہرا معیار ہے ، ابرار احمد خان

محکمہ تعلیم پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کرونا کے سبب بند ہیں،ایف جی اور کینٹ گیریژن کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں، بیان

پیر 30 نومبر 2020 23:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حکومت کا دوہرا معیار ہے ،محکمہ تعلیم پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کرونا کے سبب بند ہیں،ایف جی اور کینٹ گیریژن کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایف جی کے سکولز اور کالجز باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے تحت کھلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کلاسز میں حاضری کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی رٹ کہاں ہی پنجاب میں سکولوں کو بھاری جرمانے کے ساتھ سیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،کاروباری مراکز میں لوگوں کا بے پناہ رش ، سیاسی جلسے اور اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ابرار احمد خان نے کہاکہ سب کچھ کھلا ہے صرف تعلیمی ادارے ہں کیوں بند کیے گئے ہیں،اس امتیازی پالیسی بارے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آرمی چیف نوٹس لیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر ایف جی کے ادارے کھلے رہیں گے تو پھر ہم بھی تعلیمی ادارے کھولیں گے۔ابراراحمد خان

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں