ملک بھر کی ماڈل عدالتوں نے ایک روز میں 490 مقدمات کے فیصلے سنادیئے

ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 53 اور منشیات کے 73 مقدمات کا فیصلہ سنا یا،تمام عدالتوں نے کل 374 گواہان کے بیانات قلمبند کئے

منگل 1 دسمبر 2020 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان بھر کی ماڈل عدالتوں نے منگل کے روزمجموعی طور پر 490 مقدمات کا فیصلہ کیا ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 53 اور منشیات کے 73 مقدمات کا فیصلہ سنا دیاتمام عدالتوں نے کل 374 گواہان کے بیانات قلمبند کئے ماڈل عدالتوں کی مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق اسلام آباد میں قتل کا1، پنجاب میں قتل کے 21 ،منشیات کے 36،خیبر پختونخواہ میں قتل کے 12 منشیات کے 14،سندھ میں قتل کے 11 منشیات کے 20،بلوچستان میں قتل کی8 اور منشیات کی7 مقدمات کا فیصلہ ہواجن میں2ملزمان کو سزائے موت اور8 کو عمر قید جبکہ دیگر 30 ملزمان کو 76 سال 4 ماہ 3 دن قید اور 77لاکھ 96ہزار53 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 160 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 204 مقدمات کے فیصلے کردیئے تمام عدالتوں نے کل 369 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جن میں80 ملزمان کو 46 سال 7 ماہ قید اور 19لاکھ97ہزار435 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں