راولپنڈی ،تھانہ مری پولیس کی فوری کارروائی،13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) تھانہ مری پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئی13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتارکرلیا،متاثرہ بچے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اوربچوں سے زیادتی ،تشدد اورجنسی استحصال کرنے والے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،تھانہ مری پولیس کا متاثرہ بچے کے چچا نے درخواست دی کہ ملزم حسنین عرف نینو نے اُس کے بھتیجے کو کبوتر دینے کے بہانے ویران جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر مری پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ و مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم حسنین عرف نینو کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس مکمل کروایا جا رہا ہے،ملزم کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سز ادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں،عورتوں اور بچوں پر تشدد اور زیادتی جیسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں