پولیس کانسٹیبل بابر حسین انتقال کر گئے

منگل 26 جنوری 2021 19:24

راولپنڈی۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26جنوری2021ء) :راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل بابر حسین خالق حقیقی سے جا ملے،کانسٹیبل فالج کے مرض میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل بابر حسین وفات پا گئے، کانسٹیبل فالج کے مرض میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے،کانسٹیبل بابر حسین سال2006میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے اور تھانہ روات تعینات تھے، کانسٹیبل کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں ڈھوک کرمی تھانہ جاتلی میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی، سی پی او راولپنڈی محمد ا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ کانسٹیبل بابر حسین کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔


متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں