ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے (کل)تحصیل آفس راجہ بازار لگائی جانیوالی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے

ہفتہ 27 فروری 2021 21:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے بروز سوموار کو تحصیل آفس راجہ بازار میں لگائی جانے والی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ۔ ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں پر سائلین متعلقہ ڈیسک پر جا کر اپنی اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

ن ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری صبح 10 بجے سے لیکر دوپہر 03 بجے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل کو سنا جائے گا اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات بھی صادر کئے جائیں گے۔ کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارلحق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے تشریف لائیں، کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، سب رجسٹرار،قانونگو، پٹواری ولینڈ ریکارڈ عملہ فیلڈ کی بجائے تحصیل آفس میں بذات خود موجود رہیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں