چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی کے تمام سرکل انچارجز کو فضائی آلودگی اورسموگ سے بچائو کے حوالے سے دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کے احکامات

بدھ 22 ستمبر 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی نے ضلع راولپنڈی کے تمام سرکل انچارجز کو اپنے سرکل میں فضائی آلودگی اورسموگ سے بچائو کے حوالے سے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔دھواں دینے والی گاڑیاں ماحول کاخراب کرنے کے ساتھ حادثات کا بھی سبب بنتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے فضائی آلودگی اور سموگ کے پیش نظر تما م سرکل و سیکٹر انچارجز کوخصوصی احکامات جاری کیے کہ سموگ کے اثرات کوروکنے کے لیے ضلع بھر میں ٹو سڑوک رکشہ سمیت دیگر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں سے فضائی آلودگی (سموگ)پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ٹریفک حادثات اورانسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہوتا ہے دھواں ماحول اور انسان دونوں کے لیے سخت نقصان دہ ہے کیونکہ دھواں دینے والی گاڑیاں نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتی ہیں بلکہ اس سے بیماریاں پھیلنے کے امکانات بھی کئی گناہ بڑھ جاتے ہیںانھوں نے گاڑی مالکان اورڈرائیورحضرات سے بھی اپیل کی کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں سموگ کو کنٹرول کرنے میں سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اور اپنی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروائیں۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے انچارج ایجوکیشن ونگ کوبھی خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور بلخصوص اڈہ جات میںگاڑی کے ڈرائیورز کوفضائی آلودگی اور سموگ سے پیدا ہونے والے نقصانات اور اس سے بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں