راولپنڈی،تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،17سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی17سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس کا متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ نامعلوم سوزوکی ڈرائیور نے اس کے بیٹے کوفرنٹ سیٹ پر بیٹھایا ،جب گاڑی ویرانے میں پہنچی تو ڈرائیور نے اس کے بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی ،جس پر ائیرپورٹ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 17سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم گل فیاض کو گرفتارکرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ ملزم کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں