صادق آباد پولیس کی کارروائی ،پکار 15پر ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پکار 15پر ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم تاجدار نور نے پکار 15 پر کال کی اور بتایا کہ اسکے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، صادق آباد پولیس فوری رسپانس کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچی، دریافت پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا،صادق آباد پولیس نے ایمرجنسی پکار 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم تاجدار نور کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جس کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی،شہریوں سے التماس ہے کہ پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری/بوگس کالز سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں