آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 21 مئی 2022 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق آر پی او نے چارج سنبھالنے سے قبل یادگار شہداء راولپنڈی پولیس لائن پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیےدعا کی۔

(جاری ہے)

آر پی او کی ریجنل دفتر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سی پی او راولپنڈی،ڈی پی اوز اٹک،جہلم اور چکوال نے دفتر پہنچنے پر استقبال کیا، آر پی او نے ریجنل دفتر میں تعینات عملے سے بھی ملاقات کی۔عمران احمر نے کہا کہ میرٹ اور انصاف کی بلاتعطل و بلاتفریق فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں