گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 2ملزمان گرفتار

منگل 24 مئی 2022 00:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) گوجر خان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتارکر لئے،ساڑھے 4کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروش شکیل اورظفر اقبال کو گرفتار کر لیا،ملزم شکیل سے 02کلو 400گرام چرس جبکہ ملز م ظفر اقبال سے 02کلو 200گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ ا و گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں