…راولپنڈی: انسداد پولیو کی7روزہ مہم کے لئے ضلع بھرمیں1100سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات

منگل 24 مئی 2022 19:55

Qراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) ضلعی پولیس نے انسداد پولیو کی7روزہ مہم کے لئے ضلع بھرمیں1100سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کر دیئے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور افسران و ملازمین کو چیک اور بریف کر رہے ہیں جبکہ تھانوں کی موبائل پٹرولنگ بھی علاقے میں گشت کے ذریعے سیکورٹی کو یقینی بنا رہی ہیںترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکار پولیو ورکرز کی 856ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں