کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں پہاڑی تودہ گرنے سے چار خواتین جاں بحق، تین زخمی

منگل 24 مئی 2022 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) تحصیل کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں پہاڑی تودہ گرنے سے چار خواتین جاں بحق اور تین زخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

پہاڑی چشمہ سے پانی لینے کیلئے جانے والی خواتین پر پہاڑ کا تودا گر پڑا ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ کے بڑے پتھر نیچے آنے سے چار خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں ،گائوں کے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا ،جاں بحق ہونیوالی خواتیں میں پچاس سالہ گلفرین تیس سالہ نمرہ بی بی اکیس سالہ عائشہ جاوید 42 سالہ شبنم بی بی شامل ہیں ،زخمیوں میں چالیس سالہ صوبیہ سترہ سالہ علیشہ اور چودہ سالہ ایمان شامل ہے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں