راولپنڈی،گوجر خان پولیس کی کارروائی، 12سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

جمعہ 27 مئی 2022 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) گوجر خان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ اسامہ نے اس کے 12سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات پر زیرو ٹالیر نس پالیسی ہے،ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں